the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان


 ریاست آندھرا پردیش کا ایک مندر ایسا بھی ہے جہاں لوگ مذہبی رسم کے طور پر اپنے بال رضاکارانہ طور پر منڈھواتے ہیں جب کہ حیران کن بات یہ ہے کہ خواتین بھی اس معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں۔

 آندھرا پردیش کے پہاڑی علاقے شیشا چالام کے گاؤں ترو مالا میں واقع تاریخی مندر کے سادھو سری وینکاٹیسورا کی یاد میں ہر روز تقریبا 20 ہزارخواتین اور مرد رضاکارانہ طورپر اپنے بال منڈھواتے ہیں جس کے لئے مندر کی انتطامیہ نے 600 حجام رکھے ہوئے ہیں۔ ترومالا مندر میں ہر سال 500 ٹن تک بال جمع ہوتے ہیں جنہیں بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت بھی کیا جاتا ہے جبکہ گزشتہ برس ترو مالا مندر نے صرف بالوں کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کر کے 20 کروڑ روپے کی خطیر رقم حاصل کی۔

ہندوؤں کی قدیم روایات کے مطابق سری وینکاٹیسورا نے اپنی شادی



دھوم دھام سے کرنے کے لئے بہت بڑی رقم ادھار لی لیکن وہ ادھار واپس نہ کر سکا اور اسے بالآخر اس کام کے لئے دوسروں کی مدد کی ضرورت پڑی اور پھر اس کے پیروکاروں نے اپنے سادھو کی خوشنودی کرنے کے لئے اپنے بالوں کا نذرانہ دینا شروع کر دیا جو آج بھی جاری ہے، بال منڈھوانے کے لئے مندر کے علاوہ گاؤں کے 16 دیگر مقامات بھی مختص کئے گئے ہیں جہاں رضاکارانہ طور پر بال منڈھوائے جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بال کاٹنے کے لئے ماہر حجاموں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں کیونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 31 انچ یا اس سے لمبے بالوں کی قیمت 300 سے 450 امریکی ڈالر فی کلو گرام مل جاتی ہے  جب کہ 16 سے 20 انچ کے درمیان والے بالوں کی قیمت 300 امریکی ڈالر فی کلو گرام تک مل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ 10 سے 15 انچ لمبے بالوں کی قیمت بھی 120 ڈالر فی کلو گرام حاصل ہوتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.